ایشین گیمز: محسن نقوی پاکستان، بھارت فائنل کے بعد میڈلز دینے کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے

جمعہ 2 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشین گیمز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے فائنل کے بعد میڈلز دینے کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق محسن نقوی پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث ہفتے کو نِشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں ہونے والے فائنل کے بعد میڈلز دینے کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: والی بال: پاکستان نے ایشین گیمز میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا، سیمی فائنل میں رسائی

ایشین کرکٹ کونسل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ محسن نقوی ایشین گیمز 2026 کے فائنل ڈے میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم انہوں نے سونے اور کانسی کے تمغوں کے میچز میں شریک چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایشین گیمز 2026 کے سونے اور کانسی کے تمغوں کے میچز میں شریک تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے نیک خواہشات ہیں، مصروفیات کے باعث وہ ناغویا میں موجود نہیں ہوں گے تاہم دلچسپ مقابلوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔

گزشتہ سال ایشین کرکٹ کونسل کی مردوں کی ٹی20 ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی اور تمغے وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہونے کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز : پاکستان اور بھارت فائنل میں مدمقابل ہوں گے

بھارتی ٹیم کے ٹرافی اور تمغے وصول نہ کرنے کے باعث ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں تاخیر ہوئی تھی اور بعد ازاں فاتح ٹیم کو ٹرافی دیے بغیر تقریب مکمل کردی گئی تھی، جبکہ ٹرافی محسن نقوی کے پاس ہی رہی۔

گزشتہ اتوار کو خواتین کے ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل کے بعد بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا، جب بھارتی خواتین ٹیم نے 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن سری لنکا کو شکست دے کر چیمپئن بننے کے باوجود محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا درجہ حرارت بھی ہماری نیند گہری اور پرسکون بنانے میں کوئی کردار ادا کرتا ہے؟ حیران کن انکشاف

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا

وی ایکسکلوسیو: ’عمران خان سے ملاقات تمہاری وجہ سے نہیں ہورہی، اگر زبان بند نہ کی تو تمہارے سارے راز بیان کردوں گا‘، علی امین گنڈاپور کا سہیل آفریدی کو کیا گیا آڈیو پیغام لیک

دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے کوئی سمجھوتا کرنے پر ہی خیبرپختونخوا حکومت سے مذاکرات ہونگے، رانا ثنااللہ

امریکی مڈ ٹرم انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عوام نے سہیل آفریدی کو ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہہ دیا، شفیع جان چندے کے پیسے کھا گئے

لاکھوں کی آبادی پانی سے محروم، بہاولنگر کے شہریوں نے نئے صوبے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی لانگ مارچ پر سخت ردعمل، ’12 تو چھوڑیں 24 اکتوبر تک بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا’

کالم / تجزیہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر