پی سی بی کا بڑا فیصلہ، قومی فاسٹ بولرز کی ٹریننگ کے لیے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی سے معاہدہ

اتوار 4 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لیے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شین ٹیٹ کو نیا باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور جلد اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور شین ٹیٹ کے درمیان نیا معاہدہ اپنے حتمی مراحل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی: ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو عہدوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ بورڈ نے تقرری کے حوالے سے معاملات مکمل کر لیے ہیں اور کرکٹ شائقین کو جلد ہی اس حوالے سے باقاعدہ پریس ریلیز دیکھنے کو ملے گی۔

سابقہ تجربہ اور پاکستانی باؤلنگ سے واقفیت

سابق آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار شین ٹیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ کا ڈریسنگ روم اور یہاں کا ماحول بالکل نیا نہیں ہے۔

وہ اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔

اسی سابقہ رفاقت اور تجربے کی بنیاد پر وہ پاکستان کے فاسٹ باؤلنگ سیٹ اپ، اسٹرکچر اور قومی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہیں، جو ان کی نئی ذمے داریوں میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔

پاکستان آمد اور ٹریننگ کا آغاز

رپورٹ کے مطابق شین ٹیٹ بہت جلد پاکستان پہنچیں گے تاکہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمے داریوں کا چارج سنبھال سکیں۔

مزید پڑھیں:جسپریت بمراہ نے بولنگ رفتار بڑھانے کے لیے کون سے پاپڑ بیلے؟ سابق بھارتی بولنگ کوچ کے انکشافات

ان کی جلد آمد سے قومی باؤلرز کو ان کے وسیع بین الاقوامی تجربے اور تیز ترین باؤلنگ کی جدید تکنیک سے ایک بار پھر بھرپور فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا، جس سے ٹیم کی مجموعی باؤلنگ کارکردگی میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp