ڈراپ ہونے پر مائیک ہیسن نے واپسی کا پلان دیا، مشکل پچز نے کرکٹ آسان بنا دی، حسن نواز

بدھ 7 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے بیٹر حسن نواز نے کہا ہے کہ جب انہیں ڈراپ کیا گیا تھا تو ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے انہیں واپسی کے لیے پلان دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سابق انڈر 19 کپتان حسن خان کی کرکٹ میں شاندار واپسی، امریکی ٹیم میں شامل

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور مشکل پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں وہ پرفارمنس نہیں دے سکے تھے اور بھارت کے خلاف حالیہ ایشین گیمز میں میچ نہ جیتنے پر افسوس ہے۔

حسن نواز کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اس کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے اور بھارت کے خلاف پرفارمنس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لے کر آنے کا خواب تھا غلطیوں سے ہی سیکھا جاتا ہے اور خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیے: پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی 20 سیریز: ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، راولپنڈی میں کرکٹ شائقین کے لیے رعایت

قومی بیٹر نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف مستقبل میں بھی میچز آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp