راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی، کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی شاندار اننگز اور محمد عمران کی بہترین بولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سری لنکا کا انسدادِ منشیات، غیرقانونی امیگریشن اور پولیس تعاون بڑھانے پر اتفاق
اتوار کو کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اسے انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔
میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دیا۔
اننگز کا مجموعی رن ریٹ 10.75 رہا جبکہ اننگز میں کل 5 ایکسٹرا رنز دیے گئے جن میں 1 نوبال اور 4 وائڈز شامل تھیں۔
کپتان صاحبزادہ فرحان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 73 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 165.90 رہا۔ وہ مہیش تھیکشنا کی گیند پر داسن شانکا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اوپنر فخر زمان نے 17 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے اور وہ کُشل مینڈس کی گیند پر تھیکشنا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی اننگز کی سب نمایاں بات معاذ صداقت کی طوفانی بیٹنگ رہی، انہوں نے 51 گیندوں پر 7 بلند و بالا چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی وہ اننگز کی آخری گیند پر شانکا کی گیند پر ملنگا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
حسن نواز نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 9 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 19 رنز بنائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 211.11 رہا۔
دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، شاداب خان، وکٹ کیپر خواجہ نافع، محمد عمران، نسیم شاہ، سلمان مرزا اور ابرار احمد کو بیٹنگ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
وکٹوں کے گرنے کا احوال یہ رہا کہ پہلی وکٹ 55 رنز پر 6.5 اوورز میں گری جب فخر زمان آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ 143 رنز پر 14.5 اوورز میں گری جب کپتان صاحبزادہ فرحان آؤٹ ہوئے اور تیسری وکٹ 215 رنز پر 19.6 اوورز میں گری جب معاذ صداقت آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکن بولرز کی کارکردگی
سری لنکن بولنگ اٹیک میں بنورا فرنینڈو نے 4 اوورز میں 42 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کی، ان کا اکانومی ریٹ 10.50 رہا اور انہوں نے 8 ڈاٹ بالز کیں۔
نوان تھشارہ نے 4 اوورز میں 32 رنز دیے، اکانومی ریٹ 8.00 رہا اور 9 ڈاٹ بالز کیں۔ مہیش تھیکشنا نے 4 اوورز میں 55 رنز کے عوض 1 وکٹ لی، اکانومی ریٹ 13.75 رہا، 7 ڈاٹ بالز اور 1 وائڈ کروائی۔
ایشان ملنگا نے 4 اوورز میں 41 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی، اکانومی ریٹ 10.25 رہا، 7 ڈاٹ بالز اور 2 وائڈز پھینکیں۔ داسن شانکا نے 3 اوورز میں 30 رنز کے عوض 1 وکٹ لی، اکانومی ریٹ 10.00 رہا اور 5 ڈاٹ بالز کیں۔ کوسل مینڈس نے 1 اوور میں 15 رنز دیے، اکانومی ریٹ 15.00 رہا، 1 ڈاٹ بال، 1 وائڈ اور 1 نوبال کروائی۔
سری لنکا کی اننگز اور ہدف کا تعاقب
216 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بنا سکی۔ اننگز کا رن ریٹ 6.65 رہا اور کل 4 ایکسٹرا رنز بنے جن میں 1 بائی، 1 لے بائی اور 2 وائڈز شامل تھیں۔
اوپنر لہیرو ادرارا نے ابتدا میں ہی 5 رنز پر سلمان مرزا کی گیند پر وکٹ کیپر خواجہ نافع کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سنیتھ جے وردھنے نے 21 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے اور وہ فخر زمان کے ہاتھوں محمد عمران کی گیند پر کیچ ہوئے۔
کپتان اور وکٹ کیپر کُشل مینڈس 15 گیندوں پر 9 رنز بنا کر خواجہ نافع کے ہاتھوں محمد عمران کا شکار بنے۔ کامیندو مینڈس نے 19 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے اور وہ حسن نواز کے ہاتھوں شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ساہن آرچچیگے 1 گیند پر بغیر کوئی رن بنائے محمد عمران کا شکار بنے۔ داسن شانکا نے 8 گیندوں پر 1 چھکے کی مدد سے 9 رنز بنائے اور وہ ابرار احمد کے ہاتھوں صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
چمندُو وکرما سنگھ نے 24 گیندوں پر 1 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے اور وہ صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں سلمان مرزا کا شکار بنے۔
مہیش تھیکشنا نے 26 گیندوں پر 32 رنز بنائے ان کی اننگز میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل ہیں وہ آؤٹ نہیں ہوئے ۔ ایشان ملنگا اور نوان تھشارہ کو بیٹنگ کا موقع نہیں ملا۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور سری لنکا آج تیسرے ٹی20 میں آمنے سامنے، سیریز کا فیصلہ کن معرکہ
سری لنکا کی وکٹیں اس ترتیب سے گریں کہ پہلی وکٹ 6 رنز پر 0.6 اوورز میں لہیرو ادرارا کا گری، دوسری وکٹ 35 رنز پر 5.6 اوورز میں سنیتھ جے وردھنے کی گری، تیسری وکٹ 48 رنز پر 7.3 اوورز میں کُشل مینڈس کی گری۔
اسی طرح چوتھی وکٹ 49 رنز پر 7.4 اوورز میں ساہن آرچچیگے کی گری، پانچویں وکٹ 64 رنز پر 10.1 اوورز میں داسن شانکا کی گری، چھٹی وکٹ 74 رنز پر 11.5 اوورز میں کامیندو مینڈس کی گری اور ساتویں وکٹ 124 رنز پر 18.5 اوورز میں چمندُو وکرما سنگھ کی گری۔
پاکستانی بولرز کی شاندار فتح میں فیصلہ کن کردار
پاکستانی بولرز نے انتہائی نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ سلمان مرزا نے 3 اوورز میں 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، اکانومی ریٹ 9.33 رہا اور 8 ڈاٹ بالز کیں۔
نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 28 رنز دیے، کوئی وکٹ نہیں ملی، اکانومی ریٹ 7.00 رہا، 8 ڈاٹ بالز اور 1 وائڈ کروائی۔
محمد عمران نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 3 نمایاں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ان کا اکانومی ریٹ 2.75 رہا اور انہوں نے 14 ڈاٹ بالز کے ساتھ 1 وائڈ بھی کروائی۔
ابرار احمد نے 3 اوورز میں 26 رنز دیے، اکانومی ریٹ 8.66 رہا اور 6 ڈاٹ بالز کیں۔ صائم ایوب نے 3 اوورز میں 19 رنز کے عوض 1 وکٹ لی، اکانومی ریٹ 6.33 رہا اور 6 ڈاٹ بالز کیں۔
اسی طرح شاداب خان نے بھی 3 اوورز میں 19 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی، اکانومی ریٹ 6.33 رہا اور 7 ڈاٹ بالز کیں۔













