پنجاب حکومت کے فلیگ شپ پروگرام ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کے تحت صوبے بھر میں لاکھوں خاندان اپنے گھروں کے مالک بن رہے ہیں۔ بے گھر اور کرائے کے مکانوں میں رہنے والے مستحق افراد کو بلاسود قرضے فراہم کرکے ان کے اپنے گھر کا دیرینہ خواب حقیقت میں بدلا جا رہا ہے۔
اس کی ایک روشن مثال کوثر بی بی ہیں، جو اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے گھر کی تعمیر میں مصروف ہیں۔ کوثر بی بی کے مالی حالات ایسے نہیں کہ وہ مزدور رکھ کر گھر تعمیر کروا سکیں، اس لیے انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر خود ہی گھر بنانا شروع کردیا ہے۔
کوثر بی بی بھی ان بے گھر افراد میں شامل ہیں جن کی کہانی زندگی کی تلخ حقیقتوں اور جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے۔ وہ اور ان کے شوہر دن رات محنت کرکے اپنے گھر کی تعمیر کررہے ہیں۔
کوثر بی بی کے شوہر نے بتایا کہ اپنا گھر ان کے لیے ایک خواب تھا، جسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حقیقت کا روپ دیا ہے۔ پہلے وہ کرائے کے مکان میں زندگی گزار رہے تھے اور اپنے گھر کا تصور کرنا بھی ان کے لیے مشکل تھا، تاہم اس اسکیم کے تحت ملنے والے بلاسود قرضے نے ان کی زندگی بدل دی ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔












