ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

پیر 12 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:اٹک پولیس نے ایس پی سے مبینہ جنسی زیادتی کی وائرل ایف آئی آر جعلی قرار دے دی

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج 7 مقدمات کے مدعیان اور گواہان کے خلاف بھی مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

علی وسیم کا کہنا ہے کہ ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کرانے اور بڑی رقوم کے عوض ملزمان کے حق میں بیانات دے کر مقدمات خارج کرانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ سنگین جرم کا جھوٹا الزام لگا کر ذاتی مفادات حاصل کرنے اور قانون کا ناجائز استعمال کرنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:بھارتی ریاست اتر پردیش میں درندگی: علاج معالجے کے نام پر 13 سالہ بچی سے زیادتی، عامل گرفتار

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق اس اقدام کا مقصد قانون کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ حقیقی متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور خواتین سمیت تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp