پاکستانی کرنسی کی قدر میں مزید بہتری، ڈالر 277 روپے سے نیچے آگیا

پیر 12 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں پیر کے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور روپیہ مزید مضبوط ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایک پیسہ بھی بہت ہے‘: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری

ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ 0.01 فیصد مزید تقویت کے ساتھ بند ہوا۔ اس طرح مقامی کرنسی میں 3 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے سے کم ہو کر 276.97 روپے کی سطح پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز (جمعے کو) روپے 277 پر بند ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال

عالمی سطح پر ایشیائی سیشن کے آغاز میں مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور رواں ہفتے جاری ہونے والے اہم امریکی انفلیشن (مہنگائی) ڈیٹا سے پہلے امریکی ڈالر ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا۔

مزید پڑھیے: آہستہ مگر مستقل: روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری

6 اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی طاقت ماپنے والا ‘ڈالر انڈیکس’ معمولی کمی کے بعد 102.14 پر ٹریڈ کرتا رہا۔ سرمایہ کاروں کی توجہ اب بدھ کے روز جاری ہونے والی امریکی کنزیومر پرائمری انڈیکس رپورٹ پر مرکوز ہے جو فیڈرل ریزرو کے اکتوبر کے آخر میں ہونے والے شرح سود کے اجلاس سے قبل انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق اب 81 فیصد تاجر رواں ماہ شرحِ سود برقرار رہنے کی توقع کر رہے ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

بین الاقوامی منڈی میں پیر کے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی جس کی بنیادی وجہ روس سے تیل کی سپلائی بڑھنے کے امکانات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روس اور یوکرین نے توانائی کے تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔

برینٹ کروڈ 1.54 ڈالر (1.47 فیصد) کمی کے ساتھ 103.18 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی مارکیٹوں میں ہلچل، بھارتی روپے کی قدر بھی گرگئی

امریکی ڈبلیو ٹی آئی 1.54 ڈالر (1.68 فیصد) کمی کے ساتھ 90.31 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp