وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اس وقت افغانستان میں موجود ہیں اور وہ وہاں بیٹھ کر خیبر پختونخوا حکومت کو کنٹرول کررہے تھے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا، خواجہ آصف
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ بتایا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تو سہیل آفریدی کو جانتے تک نہیں تھے، تاہم انہیں وزیراعلیٰ بنانے میں مراد سعید کا ہاتھ تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پوری نیک نیتی کے ساتھ تحریک انصاف سے مذاکرات کیے اور ان کے سامنے وہ تمام پیشکشیں رکھیں جو ان کے مطالبات کے مطابق تھیں۔
رانا ثنااللہ کے مطابق مذاکرات کی ناکامی میں بنیادی کردار وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور ان کے پیچھے موجود مراد سعید کا ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرت ہوئے کہاکہ ان لوگوں کو سیاسی شخصیات کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے یا معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین ہی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
رانا ثنااللہ نے مزید کہاکہ خیبر پختونخوا میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کوئی ذمہ داری نہیں مل رہی، جبکہ اس وقت صوبے کے لیے جو سیٹ اپ تشکیل دیا گیا ہے، وہ سوچ سمجھ کر بنایا گیا ہے۔













