پاکستانی روپےکی مضبوطی کا سفر سست رو لیکن مستقل جاری

جمعرات 15 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔ مقامی کرنسی میں 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خراماں خراماں: روپے کی قدر مسلسل مضبوطی کی سمت گامزن، جانیے یہ سلسلہ کب سے جاری ہے؟

اس صورتحال کے بعد انٹربینک میں ڈالر 276.95 روپے سے کم ہو کر 276.92 روپے کی سطح پر بند ہوا اس کا مطلب ہے کہ مقامی کرنسی میں 3 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز پاکستانی روپیا ڈالر کے مقابلے میں 276.95 پر بند ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ اور شرح سود کی صورتحال

بین الاقوامی سطح پر جمعرات کے روز مہنگائی کے اعداد و شمار توقع سے زیادہ گرم آنے کے باوجود امریکی ڈالر 18 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گیا۔

فیڈرل ریزرو کے حکام کی محتاط آرا اور ٹریژری ییلڈز میں کمی کی وجہ سے تاجروں نے اکتوبر میں شرح سود میں اضافے کی توقعات کو کم کر دیا ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں یورو 18 ماہ کی کم ترین سطح سے 0.3 فیصد اچھل کر 1.1187 ڈالر پر ٹریڈ کرنے لگا جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی 13 ماہ کی کم ترین سطح سے بحال ہو کر 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3224 ڈالر پر پہنچ گیا۔

کرنسیوں کی ٹوکری کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا پیمانہ ‘ڈالر انڈیکس’ 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 102.06 پر آ گیا۔

مزید پڑھیے: ’ایک پیسہ بھی بہت ہے‘: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری

امریکی محکمہ محنت کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ستمبر میں کور کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) میں ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد اضافہ ہوان جبکہ ماہرین کی توقع 0.2 فیصد اضافے کی تھی۔

سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 2.6 فیصد رہی جو کہ 2.5 فیصد کی پیشگوئی سے زیادہ ہے جبکہ ہیڈلائن ریٹ بھی 3.7 فیصد رہا جو کہ 3.6 فیصد کے تخمینے سے زیادہ ہے۔

اس ڈیٹا کے آنے کے بعد اکتوبر میں فیڈ کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی مارکیٹ پرائسنگ تیزی سے بڑھ کر 50 فیصد تک پہنچ گئی جس سے گرین بیک کو ایک لمحاتی تقویت ملی تھی۔

آسٹریلوی ڈالر 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 0.6952 ڈالر پر آ گیا جبکہ جاپانی ین 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 157.82 پر رہا۔

خام تیل کی قیمتوں میں کمی

کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشاریہ سمجھے جانے والے خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کے روز ایک فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

برینٹ کروڈ کے فیوچرز 1.64 ڈالر یا 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 104.42 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ

اسی طرح امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے فیوچرز 98 سینٹس یا 1 فیصد کمی کے ساتھ 94.11 ڈالر فی بیرل ہو گئے جس سے پچھلے سیشن کی تمام تیزی الٹ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ میں کرائے کے قاتل کے طور پر کام کرنے والا 19 سالہ نوجوان گرفتار، 20 سال قید کی سزا

سائنس فکشن حقیقت میں تبدیل: ایلون مسک کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

جاپان اور ناسا کے مشترکہ خلائی مشن کی 19 اکتوبر کو روانگی، مریخ سے نایاب نمونے لانے کا عزم

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟