سائنس فکشن حقیقت میں تبدیل: ایلون مسک کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کی تنصیب پر لائیو اسٹریمڈ تقریب کے دوران تھرسٹرز سے لیس ’اڑنے والی‘ کار متعارف کرا دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا، 26 نئے اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی روانہ

تکنیکی اور ریگولیٹری چیلنجز نے اب تک بہت زیادہ چرچے والی فلائنگ کار سیکٹر کو زمین سے اٹھنے سے روکا ہوا تھا۔

ایلون مسک نے اپنی نئی روڈسٹر اسپورٹس کار کی رونمائی ٹیکساس میں اسپیس ایکس کی ٹیسٹ فیسلٹی میں ایک لانچ ایونٹ کے دوران کی۔

ڈیمو کے دوران جسے ٹیسلا کے ایکس اکاؤنٹ پر لائیو اسٹریم کیا گیا کار ایک اونچی ریمپ سے اڑی اور اپنے پہیوں پر لینڈ کی۔

مزید پڑھیے: اسپیس ایکس کا امریکی موبائل کمپنیوں کو بڑا چیلنج، 8 ارب ڈالر میں اسپیکٹرم خریدنے کا معاہدہ

ایلون مسک نے تقریب کے دوران کہا کہ ’یہ فلائنگ کاریں حقیقی ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کی ’کامیابی کی ضمانت نہیں ہے لیکن یہ شاید کام کرے گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ کار ’الٹرا ہائی پریشر ایئر ٹینکس‘ سے لیس ہے تاکہ خود کو ہوا میں لے جا سکے۔

اس ٹیک ارب پتی نے کہا کہ گاڑی سنہ 2028 میں پروڈکشن میں جائے گی۔

مزید پڑھیں: اسپیس ایکس زمین کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ قیمتی ہوسکتی ہے، ایلون مسک کا دعویٰ

امریکی ہوا بازی کے علمبردار گلین کرٹس نے سنہ 1917 میں پہلی فلائنگ کار کا پروٹو ٹائپ متعارف کرایا تھا۔ لیکن الیکٹرک موٹرز اور ہائی پرفارمنس بیٹریوں میں ترقی کے بعد ہی حالیہ برسوں میں کامیاب ڈیزائنوں پر زیادہ سنجیدگی سے غور کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیار اور دوستی کی لازوال کہانی، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ فلم کے 28 سال مکمل، کرن جوہر نے یادیں تازہ کردیں

کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کے 14 سال مکمل، یادگار تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

اصولوں کی سیاست کرنے والے مولانا فضل الرحمان کے کچھ فیصلے چونکا دینے والے کیوں ہوتے ہیں؟

برطانیہ میں کرائے کے قاتل کے طور پر کام کرنے والا 19 سالہ نوجوان گرفتار، 20 سال قید کی سزا

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟