افغانستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں تو افغان مہاجرین یہاں کیا کررہے ہیں؟ خواجہ آصف کا طنز

جمعرات 15 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ مکمل طور پر ختم کیے جانے سے متعلق سوال پر طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ افغانستان میں بہت اچھی حکومت ہے، وہاں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں تو افغان مہاجرین اپنے ہم فکر لوگوں کے پاس یہاں کیا کر رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:طالبان حکومت وطن واپس آنے والے افغان مہاجرین کی آبادکاری میں ناکام، انسانی بحران کا خدشہ

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ مکمل طور پر ختم کر دیے جائیں گے؟

خواجہ آصف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ افغانستان میں اس وقت بہت اچھی حکومت ہے، افغان مہاجرین وہاں جائیں اور اس حکومت کے سائے تلے رہیں، اس کی نیک نامی، فارغ البالی اور خوشحالی سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان جیسی زندگی وہاں نہیں ملے گی، ہم شکر گزار ہیں‘، واپس جاتے افغان مہاجرین کے تاثرات

انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قابل حکومت کے دور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں تو افغان مہاجرین یہاں اپنے ہم فکر لوگوں کے پاس کیا کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp