پیٹرولیم ڈویژن نے 16 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت 393 روپے 86 پیسے سے کم کرکے 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 65 پیسے سے بڑھا کر 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔













