وائٹ ہاؤس نے نئی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کے قانونی کیریئر اور اسناد کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کے بعد ان کا دفاع میں سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں اہم تقرری، کیٹی زکریا ٹرمپ کی نئی ترجمان مقرر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ان کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ایک وکیل کے طور پر متعارف کرایا تھا اور خود کیٹی زکریا نے بھی ماضی میں خود کو وکیل قرار دیا ہے۔
تاہم ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ایک رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے کس ریاست سے بار کا امتحان پاس کیا ہے تو صدر کے ساتھ کھڑی کیٹی زکریا نے جواب دیا کہ جب میں چین منتقل ہوئی تھی۔
تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق کیٹی زکریا نے ان میں سے کسی بھی ریاست میں بار رجسٹریشن نہیں کروائی جہاں وہ مقیم رہی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کا مؤقف اور واچ ڈاگ گروپ کی شکایت
وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر سٹیون چیانگ نے کیٹی زکریا کی تقرری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی عوام تک معلومات پہنچانے کے لیے انتہائی اہل اور ذہین ہیں۔
قانونی اسناد کے تنازع پر کیٹی زکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے مناسب اسناد کے ساتھ بین الاقوامی ٹرانزیکشنل لا کی پریکٹس کی ہے۔
مزید پڑھیے: وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار پریس بریفنگ دیں گی
ایک واچ ڈاگ گروپ ‘کیمپین فار اکاؤنٹیبلٹی نے کیلیفورنیا اسٹیٹ بار میں باضابطہ شکایت درج کروائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس بات کی جانچ کی جائے آیا انہوں نے بغیر لائسنس کے خود کو قانون کی پریکٹس کرنے کا مجاز ظاہر کیا جسے کیلیفورنیا کے قوانین کے تحت ایک جرم مانا جاتا ہے۔
تعلیمی پس منظر اور بار امتحان کا معاملہ
42 سالہ کیٹی زکریا نے سنہ 2011 میں پیپرڈین یونیورسٹی کے لا اسکول سے گریجویشن کی تھی تاہم انہوں نے کیلیفورنیا کا بار امتحان پاس نہیں کیا تھا۔
The White House is facing mounting questions over new press secretary Katie Zacharia’s legal credentials https://t.co/yPYubkIj2q pic.twitter.com/R2dN2dKosC
— AFP News Agency (@AFP) October 14, 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے صدر نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ خود کو وکیل کہہ سکتی ہیں لیکن ‘اٹارنی‘ نہیں۔ واضح رہے کہ صرف قانون کی ڈگری حاصل کرنے سے امریکا میں قانون کی پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں ملتی۔
ذرائع کے مطابق کیٹی زکریا نے اس وقت امتحان دیا تھا جب وہ اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھیں اور اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ چین منتقل ہونے کی تیاری کر رہی تھیں۔
مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ کے ہاں بچی کی پیدائش، نام کا بھی اعلان
یاد رہے کہ چین میں صرف چینی شہری ہی قانون کی پریکٹس کرنے کا لائسنس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ غیر ملکی ملازمین لا فرمز میں دیگر حیثیات میں کام کر سکتے ہیں۔













