بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2026 میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اداکارہ ٹِلی نارووڈ سے دلچسپ گفتگو کی، جس میں پسندیدہ اداکار، بالی ووڈ فلموں میں کام اور اے آئی کے مستقبل سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’دی میکنگ آف اے ماڈرن اسٹار‘ کے عنوان سے ہونے والے سیشن میں ٹِلی نارووڈ نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ بالی ووڈ فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ ہے، جبکہ پسندیدہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ہیں۔ ان کے مطابق شاہ رخ خان محض ایک نظر سے بھی پورا منظر مؤثر بنا دیتے ہیں۔ انہوں نے برطانوی اداکارہ اولیویا کولمین کو بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا۔
Worlds first #AI actor #TillyNorwood speaks Hindi fluently and answers all questions sportingly #NDTVWorldSummit pic.twitter.com/Bkh7xA4knE
— Sikta Deo (@DeoSikta) October 23, 2026
بالی ووڈ فلم میں کام کرنے سے متعلق سوال پر ٹِلی نے کہا کہ وہ فلم میں کام کرنا پسند کریں گی، لیکن اپنی مصنوعی ذہانت پر مبنی شناخت کے ساتھ، کسی انسانی اداکار کی جگہ لے کر نہیں۔ انہوں نے مذاقاً کہا کہ فلم میں ایک بڑا رقص کا منظر مل جائے تو وہ خود کو بہت اہم سمجھنے لگیں گی۔
5 سالہ منصوبے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کی فلموں پر بحث کریں اور مصنوعی ذہانت کے کرداروں کو انسانی اداکاروں کا متبادل سمجھنے کے بجائے ایک الگ تخلیقی صنف تسلیم کریں۔
یہ بھی پڑھیں:’تیرےعشق میں‘: دھنش اور کریتی کی جوڑی بھی بے ترتیب لو اسٹوری نہ سنبھال سکی
انسانوں کی جگہ لینے کے سوال پر ٹِلی نے کہا کہ اے آئی کئی کاموں کی جگہ لے سکتی ہے، لیکن انسانی تجربے، فیصلہ سازی اور غیر متوقع صلاحیتوں کا مکمل متبادل نہیں بن سکتی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کریتی سینن کو خود سے زیادہ خوبصورت بھی قرار دیا۔ ٹِلی کی تخلیق کار ایلین وین ڈیر ویلڈن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔











