ایشوریا رائے بیٹی آرادھیا کے ساتھ بھتیجے کی سالگرہ میں شریک، تصاویر وائرل

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے طویل عرصے سے بڑی اسکرین پر نظر نہیں آئیں، تاہم حال ہی میں ایک نجی خاندانی تقریب میں شرکت کے باعث وہ ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ اپنے بھتیجے شوانش رائے کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئیں۔

شوانش، ایشوریا رائے کے بھائی آدتیہ رائے اور ان کی اہلیہ شریما رائے کے بیٹے ہیں، اس موقع پر ایشوریا کی والدہ برندا رائے اور آدتیہ کے بڑے بیٹے ویہان رائے بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایشوریہ رائے کی بیٹی ارادھیا بچن بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں؟

سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئیں، جہاں مداحوں نے شوانش کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ایشوریا رائے کے انداز کو بھی سراہا۔

تقریب کے لیے ایشوریا رائے اور آرادھیا بچن نے ایک جیسے ڈینم لباس کا انتخاب کیا، دونوں نے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ماں اور بیٹی کو ایک نجی خاندانی تقریب میں ایک ساتھ دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

شریما رائے نے بھی انسٹاگرام پر شوانش کی سالگرہ کے موقع پر چند یادگار تصاویر شیئر کیں، ایک تصویر میں خاندان کے افراد سالگرہ کا کیک کاٹتے دکھائی دیے، جبکہ دوسری تصویر میں تمام افراد ایک ساتھ پوز دیتے نظر آئے۔

اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے، شریما رائے نے تصاویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ دعا ہے کہ زندگی میں مزید شرارتیں، فطرت کے ساتھ زیادہ وقت، ڈھیروں قہقہے اور برکتیں نصیب ہوں۔ ’مجھے تم پر بہت فخر ہے۔‘

یہ خاندانی تقریب ایسے وقت میں منعقد ہوئی ہے جب اس سے قبل اگست میں شریما رائے نے رکشا بندھن کی تقریبات کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

مزید پڑھیں: ایشوریا رائے کا یوٹیوب اور گوگل کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، سینکڑوں اے آئی ویڈیوز ہٹادی گئیں

ان تصاویر میں ایشوریا رائے اپنی والدہ، بھائی، بھابھی اور بچوں کے ساتھ تہوار مناتی دکھائی دی تھیں، ان میں ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بھی شامل تھیں۔

دوسری جانب، ایشوریا رائے حال ہی میں پیرس فیشن ویک میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئی تھیں، اس سے قبل وہ کانز فلم فیسٹیول میں بھی اپنی سالانہ شرکت کے باعث خبروں میں رہی تھیں۔

فلمی مصروفیات کی بات کی جائے تو ایشوریا رائے آخری مرتبہ منی رتنم کی فلم پونین سیلوان 2 میں نظر آئی تھیں، اداکارہ نے تاحال اپنے اگلے فلمی منصوبے کا اعلان نہیں کیا۔

اداکارہ کی جانب سے کسی نئی فلم کا اعلان نہ ہونے کے باوجود ان کی نجی زندگی اور خاندانی تقریبات مداحوں کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نہار منہ زیتون کا تیل پینا کیا واقعی بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے؟

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپیئن شپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹیمیں 22 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی

برطانیہ میں گھڑیاں پیچھے، پاکستان سے وقت کا فرق کتنے گھنٹے ہوگا؟

صدرآصف علی زرداری کا دورہ جرمنی، سیمنز کا شعبۂ صحت میں تعاون، مفاہمتی یادداشتوں کے لیے جلد پاکستان آنے کا اعلان

لاہور: بارش اور ژالہ باری، فضائی آلودگی میں قدرے کمی آگئی

ویڈیو

اسلام آباد میں بارش کے بعد ملک بھر میں کہاں برسات کا امکان ہے؟

عالمی تنازعات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

بابر اعظم اور شاداب خان توقعات پر پورے نہیں اتر رہے، شاہین آفریدی بہتر کپتان ہیں، ماجد بھٹی

کالم / تجزیہ

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے