الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا حکم دے دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ 7 فروری 2027 کو ہوگی۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، الیکشن کمیشن کا اعلان
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کی کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے درمیان باہمی مشاورت سے انتخابات دسمبر 2026 سے جنوری 2027 کے دوران کرانے پر اتفاق ہوا تھا۔
#ECP https://t.co/BO5kvZx1Jn
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 (@ECP_Pakistan) November 5, 2026
چیف سیکریٹری پنجاب نے استدعا کی تھی کہ انتخابات کی تاریخ ترجیحاً 20 جنوری 2027 کے بعد مقرر کی جائے۔ انہوں نے موسم اور انتظامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی بھی درخواست کی تھی۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا کے حلقوں کی حد بندی تبدیل نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن کی وضاحت
الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کی استدعا مفادِ انصاف میں قبول کرتے ہوئے صوبے میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا حکم دیا ہے۔
حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ انتخابات ایمانداری، انصاف اور قانون کے مطابق کرانا اور تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری 2027 کو ہوگا۔











