داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور تحریک طالبان پاکستان کا بدنام  زمانہ سرغنہ طارق رفیق افغانستان کے علاقے کنڑ میں مارا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں چینی تنصیبات پر حملے اور ان میں سہولت کاری کا ملزم محمد طارق رفیق عرف بٹن خراب افغانستان کے صوبہ کنڑ کے علاقے پچ درہ میں ہلاک ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 14 جولائی 2021 کو خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب چینی انجینیئروں کی بس پر دہشت گرد حملے میں چینی انجینیئروں سمیت 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ابتدائی طور پر واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں اس واقعہ میں دھماکا خیز مواد کے استعمال کی تصدیق کی گئی تھی۔

چینی انجینئیرز اور دیگر عملہ دو بسوں میں معمول کے مطابق صبح کی شفٹ میں کام کے لیے داسو ہائڈرو پاور پروجیکٹ سائٹ پر جارہے تھے۔

طارق عرف بٹن خراب کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سوات سے تھا، جو 14 جولائی 2021 کو کوہستان میں داسو خودکش بم دھماکے کا منصوبہ ساز تھا۔

اسے 26 اپریل 2022 کو کراچی میں چینی زبان کے مرکز کو نشانہ بنانے والے بی ایل اے کے ساتھ مل کر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا بھی ذمہ دارٹھہرایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان