حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو ، تین روز سے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تبصرے کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہوتی، تاہم گزشتہ روز وزیر اعلیٰ نے ٹی وی پر کچھ باتیں کی ہیں، میں ان کا جواب وڈیو کے ذریعے دے رہا ہوں کیوں کہ انہوں نے میڈیا پر بات کی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب خط لکھیں گے تو خط میں جواب دیں گے،جب مشاورت کے لیے بلوائیں گے تو ہم پہنچ جائیں گے۔

علیم عادل کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا بیٹھ کر بات کریں گے، جب بھی بلائیں گے میں مشاورت کے لیے آ جاؤں گا۔ نگران سیٹ اپ کے لیے وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کرنی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے پوچھتا ہوں بتا دیں کتنے کیسز ہم پر بنائے گئے ہیں، ہم ان شاء اللہ عدالتوں میں جائیں گے۔

علیم عدال شیخ نے کہا کہ اگر بیل پر ہوئے یا جیل میں ہوئے مشاورت کے لیے ضرور آئیں گے، پاکستان تحریک اںصاف آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ضرور آگے بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو راجا ریاض جیسا اپوزیشن لیڈر چاہیے ان جیسے بہت اسمبلی میں موجود ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں آئینی طریقے سے مشاورت ہو تو ہم تیار ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دو تین روز سے سندھ کے وزیر اعلیٰ اور وزراء کی جانب سے میڈیا پر میرے حوالہ سے مختلف تبصرہ جاری ہیں۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر نگران وزیر اعلیٰ کے لیے مشاورت کرنا چاہتے ہیں تو میڈیا پر تبصروں کی بجائے باقاعدہ خط لکھیں اور مشاورت  شروع کریں ضمانت کروا کر آؤں یا جیل سے آؤں اپنی آئینی ذمہ داری ضرور پوری کروں گا۔

انہوں نے لکھا کہ ایک گراس روٹ سیاسی ورکر ہوں یہ جیلیں اور گرفتاریاں ہمارے لیے نئی نہیں، اپنے آئی جی صاحب کو حکم دیں کہ ہم پر کتنے کیسز ہیں اس کی تفصیل عدالت میں جمع کرا دیں جو کہ ہم نے مانگی ہوئی ہیں ۔ ان شااللہ عدالتوں سے رجوع کریں گے اور سندھ اسمبلی میں بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گو کہ ہمارے اسپیکر صاحب بھی قید میں ہیں اور اسمبلی آتے ہیں مگر ان جیسی سہولیات اگر ہم سب کو میسر ہو جائیں تو ہم سب پارلیمنٹیرینز بھی  اجلاس میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کے کائیلین ایمباپے نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، دوسری بار گولڈن بوٹ کے حقدار ٹھہرے

فیفا ورلڈ کپ 2026: فیرا توریس کا شاندار فیلڈ گول، اسپین عالمی چیمپیئن بن گیا، ارجنٹائن کا خواب چکنا چور

فیفا ورلڈ کپ فائنل، ارجنٹینا کے اینزو فرینڈیز کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کردیا

میسی کی فٹنس کا کمال، ورلڈ کپ فٹبال فائنل کھیلنے والے دوسرے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے چھپے راز، فاتح ٹیم اصل ٹرافی اپنے ساتھ کیوں نہیں لے جا سکتی؟

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ