پاک ایران فوجی سربراہان کے درمیان ملاقات، تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ہفتہ 15 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فوج کے سربراہ سید عاصم منیر نے اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ ہفتہ کی صبح تہران میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔

ملاقات کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان فوجی، تعلیمی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے دو طرفہ رابطوں کو مزید آگے بڑھانا تھا ۔

ملاقات میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے دونوں ہمسایہ ممالک کے تاریخی پس منظر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں خصوصاً فوجی تعاون میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

واضح رہےافواج پاکستان کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر جمعہ کو 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے تھے جہاں وہ اپنی موجودگی کے دوران ایران کی مسلح افواج کے اعلیٰ عہدیداروں اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی