سوات کی منفرد مسجد جس کی چھت بھی لکڑی سے بنائی گئی ہے

جمعہ 28 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات کے سیاحتی علاقہ باغ ڈھیرئی میں لکڑی سے بنائی گئی مسجد شہریوں کی توجہ کا مرکزہے۔ اس مسجد کی تعمیر 2000 میں شروع ہوئی جو 8 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی۔ مسجد کو دیکھنے اور یہاں نماز پڑھنے کےلیے لوگ دور دراز علاقوں سے یہاں آتے ہیں۔

مسجد کی تعمیر میں دیار کی لکڑی استعمال ہوئی ہے جبکہ اس کے قریب ہی پانی بھی بہتا ہے۔ لوگ یہاں نماز پڑھنے کے ساتھ اس مسجد میں استعمال کی گئی لکڑی پر کمال مہارت سے بنائے نقش ونگار سمیت خطاطی کی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

تحصیل مٹہ اور خوازہ کے درمیان واقع علاقہ باغ ڈھیرئی میں قائم اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی دیواریں، دروازیں، اور حتیٰ کہ فانوس بھی دیار کی قیمتی لکڑی سے بنایا گیا ہے۔

باغ ڈھیرئی کے رہائشی امجد علی کا کہنا ہے کہ اس مسجد کی تعمیر میں ملک کے مختلف حصوں سے کاریگروں نے حصہ لیاہے۔ مسجد کی چھت میں 214 ٹائلز لگی ہیں اور ہر ٹائل کا ڈیزائن دوسری سے مختلف ہے ۔ اس کی چھت میں کوئی ستون نہیں ہے صرف دو بڑے لکڑی کے سہارے استعمال ہوئے ہیں اور چھت اسی کے ذریعے کھڑی ہے۔

امجد علی کے مطابق یہ مسجد باغ ڈھیرئی کی مشہور خاتون بیگم صاحبہ کے بیٹے بریگیڈئیر اعظم آفندی نے تعمیر کرائی تھی۔ اعظم افندی کی خواہش تھی کہ ایک ایسی مسجد بنائیں جو مثال بن جائے اور پاکستان کے  تمام کاریگروں کے کام سے پھولوں کی ایک کتاب کی شکل میں محفوظ ہوجائے۔  جمعہ کے روز لوگ دور دراز علاقوں سے یہاں مسجد دیکھنے اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی