اسلام آباد: یونیورسٹی طالبہ سے زیادتی کا ایک اور کیس، نامزد 2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ سے زیادتی اور بلیک میلنگ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کی جانب سے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔ نامزد ملزمان میں سے 2 کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج مقدمہ کے مطابق ملزمان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو بنا کر 6 ماہ تک بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی نشاندہی پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، نامزد کردہ ملزمان میں عدنان، بلال زمان، ولید اورشیخ عدیل شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ لڑکی کوویڈیو بنا کر6 ماہ تک بلیک میل کیا جاتا رہا اور بلیک میلنگ کرکے لڑکی سے طلائی زیورات اور نقدی بھی ہتھیائی گئی۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش ٹھوس شواہد کی بنیاد پر میرٹ پر مکمل کی جائے گی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طالبات اور دیگر خواتین کے ساتھ زیادتی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم