مردم شماری میں بلوچستان کے ساتھ زیادتی ہوئی، اختر مینگل

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان نیشنل پارٹی (پی این پی) کے سربراہ  سردار اختر مینگل نے کہا کہ سنہ 2023 کی مردم شماری میں بلوچستان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور اگر یہ درست ہوجاتی تو صوبے کی قومی اسمبلی نشستوں اور این ایف سی شیئر میں اضافہ ہوجاتا۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی سربراہ کا کہنا کا بلوچستان کی 2 کروڑ آبادی سے قومی اسمبلی کی 6 نشتیں اور این ایف سی میں حصہ بڑھ سکتا تھا لیکن اس صوبے کے مسئلے کو آج تک کسی نے سمجھا ہی نہیں۔

اختر مینگل نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آواز بلند کرنے پر تعریف تو ہوتی ہے لیکن عملی طور پر ہوتا کچھ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ قدوس بزنجو کو پارسل کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا اور دستخط کروائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بہت لاڈلی تھی لیکن ہم کبھی لاڈلے نہیں رہے اور 70 سالوں سے ہم مزاحمت ہی کر رہے ہیں۔

بی این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر ان کی پارٹی سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں قصوروار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جام کمال کی حکومت کو کندھا دے کر منزل مقصود تک پہنچایا گیا۔

پریس کانفرنس سے قبل بلوچستان کے ماہر قانون راجہ جواد ایڈوکیٹ نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر راجہ جواد ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کی مثال اس بچے جیسی ہے  جس سے کام سب لیتے ہیں مگر سرپر ہاتھ کوئی نہیں رکھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی این پی نے عوام کی حقیقی ترجمانی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!