قیامت کی نشانی، ناخلف بیٹے کا اراضی کے لیے بوڑھے باپ پر بہیمانہ تشدد

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے علاقے پاکپتن میں ناخلف بیٹے کی جانب سے بوڑھے باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بیٹے نے 4 کنال اراضی نہ دینے پر اپنے دوست کے ہمراہ بوڑھے باپ کو زمین پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ پاکپتن میں تھانہ فرید نگر کے علاقے میں پیش آیا ہے، گلشن کالونی میں رہائش پذیر غلام رسول کا بیٹا فہد رسول اپنے دوست طیب کے ہمراہ باپ کے گھر میں داخل ہوا اور بوڑھے شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزم کی جانب سے پہلے گھر میں لوٹ مار کی گئی، زیورات اور نقدی ہتھیانے کے بعد پہلے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بوڑھے باپ پر ٹوٹ پڑا، اس دوران بے دردی سے جوتے اور لاتیں مارتا رہا۔

ملزم نے تشدد کے دوران اپنے باپ کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں، لڑکے کی اہلیہ بھی اس کے ساتھ تھی جو سسر کو گالیاں دیتی رہی۔

کالونی میں شور کی آواز سن کر محلے کے لوگ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے بوڑھے شخص کی جان بچائی اور ملزمان کو کمرے میں بند کر کے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ شخص غلام رسول کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟