وفاقی وزیر ثقافت جمال شاہ کی فردوس جمال اور استاد بشیر کی عیادت

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ جمال شاہ لاہور میں ٹی وی، اسٹیج، تھیٹر اور فلم کے نامور اداکار فردوس جمال کی رہائش گاہ گئے۔ وفاقی وزیر نے کینسر کے مرض میں مبتلا فردوس جمال کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

جمال شاہ نے پرائیڈ آف پرفارمنس فردوس جمال کی فن کے لیے طویل خدمات کو سراہا اور انہیں ملک کے لیے عظیم اثاثہ قرار دیا۔

وفاقی وزیر جمال شاہ لاہور میں لیونگ لیجنڈ استاد بشیر احمد کے گھر بھی گئے۔ منی ایچر، پینٹر استاد بشیر احمد صحت کی خرابی کا شکار ہیں۔ جمال شاہ نے ان کی بھی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جمال شاہ نے استاد بشیر احمد کو روایتی انداز سے ہٹ کر کام کر کے دنیا بھر میں پہچان بنانے اور عمدہ کام کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں