حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت، 58 ممالک کے عازمین مستفید ہو سکیں گے

جمعرات 16 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے 58 ممالک کے عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دے دی ہے۔

عازمین درخواست دینے، ریزرویشن کرنے اور ای پیمنٹ کرنے کے ساتھ حج پیکجز منتخب کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب نے اس سال کے حج کے لیے تقریباً 58 ممالک کے مسلمان عازمین کی آمد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کروایا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے آئندہ حج سیزن کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے مملکت کی حکومت کی جانب سے ابتدائی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کے عازمین حج کے لیے hajj.nusuk.sa پلیٹ فارم کے آغاز کا اعلان کیا۔

سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ نئی سروس ان ممالک کے عازمین کو درخواست دینے، ریزرویشن کرنے اور ای پیمنٹ کرنے کے ساتھ ساتھ حج سے متعلق خدمات جیسے رہائش، کھانا، پروازیں، رہنمائی اور نقل و حمل کے پیکجز منتخب کرنے کے قابل بناتی ہے۔

کون کون سے ممالک مستفید ہوسکتے ہیں؟

لیٹ فارم کے تحت آنے والے ممالک میں فرانس، جرمنی، امریکہ، برطانیہ، اٹلی، برازیل، اسپین، کینیڈا، نیدرلینڈ، بیلجیم، آسٹریا، آسٹریلیا، بلغاریہ، ارجنٹائن، یونان، جارجیا، سوئٹزرلینڈ، قبرص، ڈنمارک، وینزویلا، یوکرین، ناروے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، فن لینڈ، کولمبیا، آئرلینڈ، رومانیہ، کروشیا، نیوزی لینڈ، سربیا، پرتگال، پولینڈ، ہنگری، پاناما، میکسیکو، چلی، پیرو، کیوبا، گوئٹے مالا، یوراگوئے اور نکاراگوا شامل ہیں۔

پورٹل میں 7 زبانوں کی سہولت دی گئی ہے، جہاں سے خدمات کے حصول کے لیے سب سے پہلے امیدوار پروفائل بنائیں کریں گے اس میں اپنے بارے میں تمام مطلوبہ معلومات درج کریں گے۔

تصویر بشکریہ/ilmuk.org

اس کے بعد حج کرنے کے امیدوار مطلوبہ سہولیات دریافت کرکے بکنگ کرا سکیں گے، جس کے لیے انہیں مطلوبہ دستاویزات اور کاغذات منسلک کرنا ہوں گے۔

جب کہ پیکج کی رقم، ویزا اور ماسٹرکارڈ، بینک ٹرانسفر اورعازمین حج کے ملکوں میں موجود سروسزسینٹر کے ذریعے سداد سسٹم پر نقد بھی جمع کرائی جاسکے گی۔

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے ان کوششوں کے بعد رواں سال 2023ء کے حج کے مناسک ادا کرنے والے عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بھی بلند ہوگا۔

جبکہ مملکت کے ویژن 2030ء پروگراموں کے مقاصد بھی حاصل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp