سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی  ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سابق وزیر اعظم عمران خان کا سائفر کیس میں ٹرائل کے لیے تشکیل کردہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اچانک ایسے وقت رخصت پر چلے گئے ہیں جب انہیں 3 درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔

اٹک جیل میں گرفتار عمران خان کی جانب سے سائفر کیس میں ضمانت، جیل میں ٹرائل کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے اور کھلی عدالت میں مقدمہ کی سماعت کرنے کی درخواستیں آج سماعت کے لیے مقرر تھیں، تاہم عمران خان کی قانونی ٹیم نے متعلقہ جج کی غیرموجودگی میں سینئر جج جواد عباس راجہ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے اپنی عدالت میں دائر نئی درخواست ضمانت کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے 12 بجے دلائل طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے کو بھی عدالت طلب کرلیا تھا۔

‏وقفے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت کے دوران ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ یہاں پر درخواست دائر کرتے ہیں اور پھر وہاں جاکر خود دن مقرر کرتے ہیں، اس موقع پر ایف آئی اے پروسیکوشن ٹیم بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئی۔ ایف آئی اے کے اسپیشل پروسیکیوٹر کا موقف تھا کہ سادہ کاغذ پر لکھی گئی درخواست کی کوئی اہمیت نہیں۔

پی ٹی آئی کی وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم نے سینئر جج راجہ جوادعباس کی عدالت میں دائر درخواست واپس لےلی، جس کے بعد عدالتی عملہ نے سائفرکیس کی جمعرات تک ملتوی سماعت کے حوالے سے جج راجہ جوادعباس کو آگاہ کردیا۔ سائفرکیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور