گلگت بلتستان کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کریں گے، نگراں وزیراعظم

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کریں گے، ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے، حکمت اور عمل سے غلط فہمیوں کو دور کریں گے اور آئینی معاملات پر مشاورت کریں گے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتستان کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ گلگت   کے لوگوں نے ہمارا بہترین استقبال کیا ہے، گلگت کے لوگوں کا استقبال تادم مرگ یاد رہے گا۔ گلگت میں جتنے بلند پہاڑ ہیں اتنے ہی ان لوگوں کے حوصلے بلند ہیں۔

’گلگت بلتستان کے ساتھ تسلسل کے ساتھ جڑے رہنے کی کوشش کریں گے۔‘

انہوں نے کہاکہ انسان ایک جیسے نہیں ہوتے، تبدیلی کا مرحلہ جاری رہتا ہے، انسان  کبھی تنہا مسائل حل نہیں کرسکتا، جو غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ غلط فہمیوں کی بنیاد پر دوریوں کا خاتمہ ضروری ہے، ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا بھی ضروری ہے، جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوجائیں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ سیاحت، توانائی اور دیگر شعبوں میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے، کسی کو معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ کسی نشست کے لیے اب بولی نہیں لگے گی، ہم بولیاں لگانے نہیں بولیوں کا گلہ گھونٹنے آئے ہیں۔ یہاں کے آئینی سوالات پر دوستوں سے تفصیلی بات ہوئی ہے، کوشش ہوگی ان کی شناخت کو جلد آئینی جوابات مل جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 ایلون مسک کو بڑا سیاسی دھچکا، 47 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کے باوجود ری پبلکن امیدوار ہار گئے

امریکا میں ترقی پسند سیاست کا نیا دور شروع ہوگیا، میئر نیویارک کا دعویٰ

شکست کی ساری ذمہ داری مجھ پر کیوں؟ پاکستان کے فٹ کھلاڑی بھی بھارت کے خلاف 120 رنز نہ کرسکے، اعظم خان

ناسا کی دوربین کا غیر متوقع اختتام، خلائی ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا