شاہین شاہ آفریدی کی شادی: تصاویر اور ویڈیو وائرل، ولیمہ کب ہوگا؟

منگل 19 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہین شاہ آفریدی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے پہلے سر پر سہرا سجانے جا رہے ہیں، فاسٹ بولر کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات  کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

انشا آفریدی نے مہندی کی تقریب میں اپنی زیبائش کے لیے فرقان سیلون کا انتخاب کیاجس کے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ پر انشا کا مختصرویڈیو کلپ ویڈیو شیئرکیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FurqansSalon (@furqanssalon)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈوز میں شاہد آفریدی کے گھر کے باہر کی جانے والی سجاوٹ بھی نمایاں ہے۔

مہندی کی یہ  تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر ہوئی جس میں ان کی فیملی کے علاوہ قریبی دوست احباب شریک تھے۔

شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح فروری 2023 میں ہوا تھا۔ جس کے بعد انشا آفریدی کی رخصتی 3 ستمبر 2023 کو طے کی گئی تھی تاہم جون میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رخصتی کی تقریب ایشیا کپ کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

انشا آفریدی کی رخصتی کی تقریب آج کراچی میں ہی منعقد ہو گی جب کہ شاہین شاہ آفریدی 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکہ اور ایران کشیدگی، سعودی عرب نے پاکستان کو اہم ثالث قرار دیدیا

سعودی وزارتِ حج کا بڑا اعلان، اگلے حج سیزن کا روڈ میپ پہلے سے تیار

روسی اور چینی قیادت کی ملاقات، چین کا سخت لہجہ، کیا پاکستان کا کردار بڑھنے جارہا ہے؟

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟