سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی

منگل 3 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی مرکزی تقریب 6 فروری کو ہو گی اور تقریب سے متعلق تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 4 اور 5 فروری کو شادی سے قبل کی تقریبات مہندی، ہلدی اور سنگیت منعقد ہوں گی۔ شادی کی شاہانہ تقریب جیسلمر پیلس ہوٹل راجھستان میں منعقد ہو گی اور اس کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے۔

شادی کی تقریب کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اہلکار اور محافظ 3 فروری کو ہی جیسلمر ہوٹل پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے اپنے تعلقات کو کافی عرصے تک چھپائے رکھا لیکن کرن جوہر کے مشہور شو “کافی ود کرن” کے سیزن سیون میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ دونوں اداکار صرف اچھے دوست نہیں بلکہ ان کا تعلق دوستی سے زیادہ گہرا ہے۔

اس سے قبل ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی رواں سال دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہو گی اور دونوں کے خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار