فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے،آرمی چیف

منگل 17 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان آرمی کے سالار اعلیٰ حافظ عاصم منیر نے 260ویں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل، ان کی سرزمین اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اپنے بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا، فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔

کانفرنس کے شرکا نے فلسطین اسرائیل جنگ میں ہونے والی پیش رفت اور اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال کے باعث معصوم شہریوں  کے جانی نقصان پرتشویش کااظہار کیا۔

غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک بھر میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کرنے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ مافیازکے خلاف کارروائیوں کو آنے والے دنوں میں مزید تقویت دی جائے گی تاکہ ملک کو اس طرح کی معاشی سرگرمیوں کے منفی اثرات سے نجات دلائی جا سکے۔

تارکین وطن کی ملک بدری کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں

جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر2023تک ملک بد ر کرنے اور وطن واپس بھیجنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

حکومت کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

اس موقع پر کورکمانڈر کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کو، پاکستانی عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp