ورلڈ کپ 2023: کئی پاکستانی کرکٹرز بخار میں مبتلا، عبداللہ شفیق قرنطینہ میں چلے گئے

منگل 17 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی شہر بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی کیمپ میں وائرل انفیکشن کے حملے سے متعدد پاکستانی کھلاڑی فلو اور تیز بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق کو زیادہ طبعیت کی خرابی کے باعث ان کے کمرے میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور زمان خان بھی فلو اور بخار میں مبتلا ہیں جبکہ اسامہ میر پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران بھی بیمار تھے تاہم ابھی تک کسی کھلاڑی کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی میچ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔

کچھ کھلاڑی ریکوری کے مرحلے میں ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو پچھلے دنوں بخار کی شکایت تھی تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور جو ریکوری کے مرحلے میں ہیں، ٹیم کا میڈیکل پینل ان کی مسلسل دیکھ بھال کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار