ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات پر عائد پابندی کو ختم کردیا

بدھ 4 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات پر 3 سال سے عائد پابندی کو ختم کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آنے والے ہفتوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں سیاسی اشتہارات کو جگہ دی جائے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ ایسے اشتہارات کو ترجیح دی جائے گی جو اہم موضوعات پر عوامی مباحثے کے لیے اہم ہوں جبکہ سیاسی اشتہارات کی پالیسی کو ٹی وی یا دیگر میڈیا اداروں کی پالیسیوں جیسا بنایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس حوالے سے تفصیلی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 2019 میں ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کی جانب سے دنیا بھر میں امیدواروں، منتخب حکام اور سیاسی جماعتوں کے اشتہارات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

جیک ڈورسی نے اس پابندی کے حوالے سے کہا تھا کہ سیاسی پیغام کی رسائی خریدی نہیں جاسکتی۔

مگر ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد کمپنی کی سابقہ قیادت پر سنسرشپ کا الزام عائد کرتے ہوئے کافی تبدیلیاں کی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے کووڈ 19 سے متعلق گمراہ کن مواد پر عائد پابندی کو ختم کیا گیا ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر بین اکاؤنٹس کو بحال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟