پاکستان غزہ میں عارضی نہیں بلکہ مکمل جنگ بندی کا حامی ہے، پاکستان

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے، اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ میں امن اور مکمل جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان غزہ میں عارضی نہیں بلکہ مکمل جنگ بندی کا حامی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہیے، اور امریکا کے غزہ میں چند گھنٹوں کی جنگ بندی کا بیان، ملٹری آپریشن میں ٹیکٹیکل وقفے انسانی امداد کے غزہ رسائی میں مددگار ثابت نہیں ہوسکتا اس لیے پاکستان غزہ میں مکمل جنگ بندی کا حامی ہے۔ فلسطینیوں پر قابض اسرائیل کو چوتھے جنیوا کنویشن کا احترام کرنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے دورہ ازبکستان سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا، انہوں نے سمٹ کی سائیڈ لائن پر ازبکستان اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ نگراں وزیراعظم آج او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایاکہ نگران وزیراعظم کا جمعہ کو پاکستان کی تارکین وطن پر پالیسی پر بیان بہت واضح تھا، نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں ہمیں افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر تحفظات ہیں، ہم بار بار اپنے تحفطات سے افغان عبوری انتظامیہ کو آگاہ کر چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں آئین و قوانین، مذہب پر عملدرآمد کی آزادی فراہم کرتے ہیں، پاکستانی قوانین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں جموں و کشمیر میں ڈوگرا راج، آر ایس ایس کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام ہوا، ہم اس واقعہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں، بھارت کشمیریوں کے نا قابل تنسیخ حق خود ارادیت کا احترام کرے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور