گوگل نے دسمبر 2023 سے غیرفعال اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے دسمبر 2023 سے گزشتہ 2 برس سے غیر فعال رہنے والے جی میل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اکاؤنٹ ختم ہونے سے اس سے منسلک ورک اسپیس سروسز بھی ختم ہو جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم 2 برس سے غیر فعال رہنے والے گوگل اکاؤنٹ کے صارفین کو ای میل موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ لاگ ان نہیں ہوتے ہیں تو ان کا اکاؤنٹ یکم دسمبر 2023 سے مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

رواں سال مئی میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ جو اکاؤنٹس طویل عرصے سے استعمال نہیں کیے گئے ہیں وہ سیکیورٹی خطرات کا باعث بن سکتے ہیں جس کے پیش نظر گوگل نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی اور فیصلہ کیا کہ 2 سال یا اس سے زائد مدت سے غیر فعال رہنے والے جی میل اکاؤنٹس کو ختم کر دیا جائے گا۔

گوگل اکاؤنٹ کے ختم ہونے سے اس سے منسلک تمام اہم ورک اسپیس سروسز بھی ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گی جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی تمام ای میلز، تصاویر میں اسٹور کردہ میڈیا میں فائلیں، ڈاکومنٹس، اور نوٹس بھی ختم کر دیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ