بجلی، گیس اور ڈالر مہنگا ہونے سے بڑی صنعتوں کی ترقی گراوٹ کا شکار

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجلی، گیس اور ڈالر مہنگا ہونے سے بڑی صنعتوں کی ترقی ایک بار پھر گراوٹ کا شکار ہو گئی ہے، مالی سال2023-2024کے 3 ماہ میں بڑی صنعتوں کی ترقی 0.7 فیصد رہی۔

بروکریج ہاؤسز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی بڑی صنعتوں کی ترقی کی شرح میں ماہانہ کمی ہوئی ہے اور سالانہ ترقی کی شرح میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی ترقی رواں مالی سال میں اگست کے مہینے میں 8.4 فیصد رہی جو کم ہوکر ستمبر میں منفی 3.5 فیصد ہوگئی، ایک سال میں بڑی صنعتوں کی ترقی 0.5 فیصد سے بڑھ کر 1 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال2023-2024کے 3 ماہ میں بڑی صنعتوں کی ترقی 0.7 فیصد رہی، بڑی صنعتوں کی ترقی میں ٹیکسٹائل، آٹو موبائل اور فرنیچر کی صنعتوں کا خسارہ سب سے زیادہ رہا، ٹیکسٹائل صنعت کی ترقی نمایاں کمی سے مالی سالی23-24 کے 3 ماہ میں منفی 20 فیصد اور سالانہ منفی 21.8 فیصد رہی۔

آٹو موبائل صنعت کی ترقی کم ہوکر مالی سال 23-24 کے 3 ماہ میں منفی 46 اور سالانہ منفی 22.9 فیصد رہی، فرنیچر کی صنعت کی ترقی گراوٹ کے بعد مالی سال 23-24 کے 3 ماہ میں منفی 61.8 فیصد اور سالانہ 58.8 فیصد کم رہی۔

تمباکو بنانے والی صنعتیں بھی عتاب کا شکار رہیں، رواں مالی سال کے 3ماہ میں تمباکو بنانے والی صنعتوں کی ماہانہ ترقی منفی 38.4 اور سالانہ منفی 57 فیصد رہی، الیکٹرانک صنعتوں کی ترقی بھی کمی کے بعد رواں مالی سال کے 3ماہ میں منفی 27 فیصد اور سالانہ 22.6فیصد رہی ۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے3 ماہ میں فارما 41.3 فیصد،ہوم ٹیکسٹائل 39.9 فیصد،معدنیات 10.8 فیصد،کھیلوں کا سامان 12.2فیصد بہتر رہا، رواں مالی سال کے 3 ماہ میں شعبہ خوراک کی ترقی 5.2فیصد، پیٹرولیم صنعت کی ترقی 17فیصد اورمشینری سامان کی ترقی 48 فیصد بہتر رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز