سابق ایم پی اے کے بھائی کی ضمانت مسترد، لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا کے بھائی  گل باز کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کو لاہور ہائیکورٹ سے ہی گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے علی اصغر منڈا کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، جس پر اینٹی کرپشن حکام نے ملزم گل باز کو ہائیکورٹ سے ہی گرفتار کرلیا اور فرار ہونے کی کوشش ناکام بنائی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی نے کیس کی سماعت کی، دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کی۔ جس پر اینٹی کرپشن حکام نے موقع پر ہی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی جس پر پولیس اہلکاروں نے ملزم کو دھر لیا۔

واضح رہے ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم پر سرکاری دستاویزات میں ردوبدل اور جعلی دستخط کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات

وحدت کالونی سانحہ: سرکاری افسران کے خلاف قتل اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج

فیفا ورلڈکپ 2026 تنازعات کی زد میں: سیاست، مہنگے ٹکٹ اور ماحولیاتی خدشات پر شدید تنقید

پاکستان اور روس کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اقتصادی و توانائی تعاون میں وسعت آ رہی ہے، اویس لغاری

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 10 جون کو طلب، بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟