ملک بھر میں یکم ستمبر 3 دسمبر تک منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 40 ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد

ہفتہ 9 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں یکم ستمبر سے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 40 ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ حکومت پاکستان نے منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے۔ 26 نومبر تا 3 دسمبر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 716 کلو منشیات ضبط، 35 مقدمات درج اور 43 گرفتاریاں ہوئیں۔

آپریشن کے دوران بلوچستان سے 458 کلو گرام، کے پی سے 28 کلوگرام، گلگت سے 136 کلو گرام، پنجاب سے 51 کلوگرام اور سندھ سے 43 کلو گرام منشیات ضبط کی گئیں۔

یکم ستمبر سے 3 دسمبر تک کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 40764 کلو منشیات برآمد اور 539 سے زائد مجرمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ متعلقہ اداروں نے بلوچستان سے 80 کلو گرام ہیروئن، 1089 کلو چرس اور 520 کلو افیم اور گلگت سے 128 کلو گرام چرس اور 56 کلو افیم ضبط کی۔

پنجاب سے 33 کلو گرام اور سندھ سے 85 کلو گرام چرس ضبط ہوئی۔ اب تک ملک بھر سے 368 کلو ہیروئن، 12503 کلو چرس، 885 کلو میتھ اور 1620 کلو افیم ضبط کی جاچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟