نواز شریف پہلے ہی وزیر اعظم بن کر بیٹھا ہوا ہے، صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف پہلے ہی وزیر اعظم بن کر بیٹھا ہوا ہے۔ ملک میں الیکشن شفاف نہ ہونے دیے تو ملک میں اتنا بڑا ہنگامہ ہوگا کہ لوگ تاریخ کو بھول جائیں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ فیلڈ ہی نہیں لیول کیا کرنا ہے، ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے مل کر جو کیا ہےعوام کبھی نہیں بھولے گی، معیشت اور غریبوں کی حالت آپ کے سامنے ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑ رہا ہوں 3 جگہوں سے ایم پی اے 3 قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتحابات میں حصہ لوں گا، اس وقت قانون کی حالت یہ ہے کہ مجھے 3 بار دل کی تکلیف ہوئی ہے لیکن مجھے اسپتال نہیں جانے دیا گیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں چوہدری پرویز الٰہی کی وکیل بابر اعوان اور شیح رشید سے بھی ملاقات ہوئی، شیخ رشید نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حلقہ 56 اور 57 دونوں سے الیکشن لڑوں گا، پرویز الٰہی نے بھی شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ حلقہ 56 اور 57 سے لڑ رہا ہوں، پرویز الٰہی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا ہے، میں نے کسی کیخلاف پریس کانفرنس نہیں کی، میں عوامی مسلم لیگ کی جانب سے  الیکشن لڑوں گا لیکن پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پی ٹی آئی میرے ساتھ  حلقہ 56 اور 57 میں کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز