ایران نے بھارتی سیاحوں کو 15 دن کے لیے ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے بھارتی سیاحوں کے لیے 15 دن کی ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے، ایران کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت ہر 6 ماہ بعد بھارتی باشندے بغیر ویزا ایران جا کر 15 دن کا قیام کر سکیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں موجود ایرانی سفارت خانہ کے مطابق بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد ویزے کے بغیر 15 کے لیے ایران جا سکیں گے۔ ایران کی جانب سے نئی پالیسی بنائی گئی جس کے تحت ہر 6 ماہ بعد بھارتی باشندے ویزا لیے بغیر 15 دن کے لیے ایران میں قیام کر سکیں گے۔

ایران کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی کے مطابق صرف سیاحوں کو ویزا کے بغیر آنے کی اجازت ہوگی اور 15 دن کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تعلیم، کاروبار یا ملازمت کی غرض سے آنیوالے بھارتیوں کے لیے ویزے کا حصول لازم قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق ویزا کے بغیر آنے والے بھارت کے سیاح صرف فضائی سفر کے ذریعے ہی ایران میں آسکیں گے۔ اور نقل و حمل کے دیگر طریقوں کا استعمال کرنے والے مسافر اب بھی ویزا کے تقاضوں سے مشروط ہوسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی رشتوں کو بڑھانے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ویزا فری انٹری کا قدم اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو تھائی لینڈ، ویتنام، ملائیشیا اور سری لنکا نے بھی بغیر ویزا انٹری کی سہولت دے رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!