امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینا ہو گی کیونکہ آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہوں گی۔
مزید پڑھیں
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی معیشت کی طویل مدتی صحت اس کے استحکام کے لیے اہم ہے اور پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینا ہوگی۔
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے تکلیف دہ چکر سے آزادی کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہے۔
انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر میکرو اکنامک ریفارمز کے لیے کام جاری رکھے۔