ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں سرد رہے گا۔

اس دوران کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی سندھ، شمالی بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برف باری ہوئی۔

سب سےبارش سندھ میں موہنجوداڑو 17، خیرپور 16، لاڑکانہ 12، سکھر 07، جیکب آباد 02، پڈعیدن 01، بلوچستان میں کوئٹہ (شہر 13، سمنگلی 11)، قلات 11، ژوب 05،خضدار 04، سبی 03،ژوب پنجگور 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 24، مظفر آباد (ائر پورٹ27 ، سٹی24) ، راولاکوٹ 19 ، خیبر پختونخوا میں دیر (بالائی20، زیریں14)، پٹن16 ، کا کول 14، ما لم جبہ ، چترال13، میرکھانی، دروش12، سیدو شریف 12 ، کا لام 11، با لا کوٹ 09 ، چراٹ 06، پشا ور (سٹی)04، با چا خان (ائر پورٹ )، تخت بھا ئی ، پا رہ چنار 03، بنوں01، پنجاب میں مری 08،راولپنڈی (چکلا لہ 07، شمس آباد 03)، اسلام آباد (ائر پورٹ 07، زیرو پوا ئنٹ، گو لڑ ہ 03، سید پور 02)، ا ٹک04 ، سا ہیوال،ٹو بہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد، چکوال 02، ملتان (ایئرپورٹ، سٹی)01 اور لیہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران مالم جبہ میں 03 اور کالام میں 02 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی07، کالام منفی 03، گوپس منفی02 اوربگروٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے