شیر افضل کی بات درست ہے، غلط اتحاد سے ہی پارٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا، سینیٹر علی ظفر

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت سچ بول رہے ہیں، مولانا شیرانی گروپ کے ساتھ اور مجلس وحدت المسلیمین ( ایم ڈبلیو ایم)  کے ساتھ ہی اتحاد کی بات فائنل ہوئی تھی۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ مولانا شیرانی گروپ کے ساتھ اتحاد کا معاملہ اچانک تبدیل ہو گیا، ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ بھی بات فائنل لیکن اتحاد سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ہو گیا اور یہی ایک غلط فیصلہ تھا۔

الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ دونوں کا یہی فیصلہ تھا کہ سنی اتحاد کونسل پارلیمنٹ میں نہیں انہوں  نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلیمین ( ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ اتحاد کی اجازت عمران خان نے اس لیے دی تھی کہ ہم مخصوص نشستیں حاصل کرنا چاہتے تھے۔ بعد میں عمران خان کے ساتھ کچھ پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور باہر آکر انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ الآئنس کا اعلان کر دیا اور یہی بڑی غلطی تھی۔

علی ظفر نے کہا کہ انہوں نے اس اتحاد کے بارے میں عمران خان سے پوچھا تو انہوں نے بھی انکار کیا کہ میں  نے تو اس کی حتمی اجازت نہیں دی تھی تاہم مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے تحریک انصاف کو ایک چھتری چاہیے تھی اس لیے انہوں نے قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کی بات کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں بھی تھا جس میں عمران خان نے کسی بھی جماعت کے ساتھ مخصوص نشستوں کے لیے اتحاد کی بات کی تھی۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد باہر آ کر سنی اتحاد کونسل کے ساتھ جس اتحاد کا اعلان کیا گیا وہاں ہی سے ’ مس کمیونیکیشن ‘ کا سلسلہ شروع ہوا اور یہی فیصلہ درست نہیں تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ اس معاملے کے کرداروں کا تعین ہونا چاہیے تاہم اس معاملے پر نظر ثانی ضروری ہونی چاہیے تا کہ آئندہ ایسا کچھ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر سنی اتحاد کونسل نے الیکشن نہیں لڑا تو ایسا کوئی قانون نہیں کہ اس میں کوئی شمولیت اختیار نہیں کر سکتا، ہمارا مؤقف یہی ہے کہ اگر سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں دی جاتیں تو ایسا بھی نہیں کہ ان نشستوں کو دیگر جماعتوں میں بانٹ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تشریح کے لیے ہم سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ہم نے ’ باپ‘ پارٹی کی مثال دستاویزی ثبوت کے ساتھ پیش کی لیکن وہاں یہ جواب دیا گیا کہ اس  کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ضرور ہو گا لیکن اس کی تشریح کہیں نہیں کہ ادارے نے ’ باپ‘ پارٹی کو کن وجوہات کی بنیاد پر مخصوص نشستیں آلاٹ کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ کی دنیا کا سنہری باب بند، پاکستان کے خلاف 365 رنز کی اننگز کھیلنے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بلوں میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

ٹروتھ سوشل کا نیا فیچر: بینکوں اور ٹریڈنگ کمپنیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس پہلے ملیں گی

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون