مدت ملازمت میں توسیع پانے والے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کون ہیں؟

اتوار 17 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے 19 مارچ 2021 کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی اور 3 سالہ مدت مکمل ہونے پر 19 مارچ 2024 کو انہیں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جانا تھا تاہم آج وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ اب صدر مملکت آصف زرداری ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیں گے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو 16 اپریل 1965 کو پنجاب کے شہر گجرات کے گاؤں سدھ میں پیدا ہوئے، ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے یہ تیسرے سروسز چیف ہیں۔ اس سے قبل ایڈمرل محمد شریف اور جنرل راحیل شریف سروسز چیفس رہ چکے ہیں۔ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو معروف عالم دین حکیم غلام محمد کے صاحبزادے ہیں۔

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) اور نشان امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے، جبکہ ترکیہ کی جانب سے ترک لیجن آف میرٹ کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز)، ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس، وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ایئر بیس اور علاقائی کمانڈ بھی کرچکے ہیں۔

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے 1986 میں بطور فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ میں بطور پائلٹ آفیسر شمولیت اختیار کی، اپریل 1988 میں فلائٹ آفیسر، مارچ 1990 میں فلائٹ لیفٹیننٹ، ستمبر 1993 میں اسکواڈرن لیڈر، اگست 2001 میں ونگ کمانڈر، مارچ 2007 میں گروپ کپتان، ستمبر 2012 میں ایک اسٹار ایئر کموڈور، جولائی 2015 میں 2 اسٹار ایئر وائس مارشل، جولائی 2018 میں 3 اسٹار ایئر مارشل جبکہ مارچ 2021 میں 4 اسٹار ایئر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں