پاکستان برکس کا حصہ بن کر عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،برازیل

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات برازیل کے سفیر اولینتھو ویرا نے کہا ہے کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری کے لیے کوششں کی جا رہی ہیں، بزنس کمیونٹی اس حوالے سے اہم ترین کردار ادا کر سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےصدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے برازیلین سفارتخانے میں ان سے ملاقات کی۔سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

پاکستان میں تعینات برازیل کے سفیر اولینتھو ویرا

برازیلین سفیر نے کہا کہ مستقبل کی عالمی معیشت میں برکس کا کردار اہم ترین ہوگا، اس بلاک کی موجودگی سے نہ صرف بڑی آبادی کے حامل ممالک میں تعاون کو فروغ ملے گا بلکہ باہمی روابط میں بہتری اور کاروبار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

پاکستان برکس بلاک کا حصہ بن کر عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے

آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک پاکستان برکس بلاک کا حصہ بن کر عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی منڈی ہے جو کہ اپنے جغرافیائی سٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برازیل اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے کام جاری ہے۔ پاکستان اور برازیل کے درمیان ٹیکنالوجی اور پھلوں بالخصوص آم اور لیموں میں تجارت اور تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پاکستان اور برازیل کے درمیان 45 ملین ڈالر کی باہمی تجارت

سفیر کا کہنا تھا کہ برازیل دنیا کے مختلف فعال ترین اقتصادی اور تجارتی فورمز کا حصہ ہے پاکستان اور برازیل مشترکہ تعاون کے ذریعے مل کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان اور برازیل کے درمیان 45 ملین ڈالر کی باہمی تجارت ہے جس میں برازیل سرپلس ہے۔ برازیل پاکستان کو سویابین اور کپاس برآمد کر رہا ہے جبکہ پاکستان سرجیکل آلات، ٹیکسٹائل اور پھل برازیل کو برآمد کر رہا ہے۔ برازیل ایک بڑی منڈی ہے جس سے ذریعے پاکستان معاشی طور پر جنوبی امریکہ سے منسلک ہو سکتا ہے۔

ایف ٹی اے پر دستخط سے دونوں ممالک میں باہمی تجارت کو فروغ ملے گا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط سے دونوں ممالک میں باہمی تجارت کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی منڈیوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ برازیل ایک بڑی تجارتی منڈی ہے جو برکس جیسے بڑے تجارتی بلاک سے جڑی ہوئی ہے اور اس کے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات اہم ہیں۔

پاکستان اور برازیل کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان کھیلوں بالخصوص فٹبال کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ برازیل پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دے سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز