تربت ایئر بیس پر حملے سے متعلق بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں کی جانب سے تربت نیول ایئر بیس پر حملہ اور اس سے قبل ہونے والے حملوں میں یہ مماثلت پائی جاتی ہے کہ دہشت گرد حملوں کے ساتھ ہی خبر فوری طور پر بھارتی سوشل میڈیا پر چلنا شروع ہو جاتی ہے۔

تربت نیول ایئر بیس پر ہونے والے حملے کو پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کرتے ہوئے ناکام بنایا لیکن حملے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈے کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ شاید تربت نیول ایئر بیس پر بہت بڑی تباہی ہو چکی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔

حملے کے ساتھ ہی بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو پوسٹ دیکھنے کو ملیں ان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کالعدم بی ایل اے کی جانب سے تربت نیول ایئر بیس پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا گیا اور اس حملے میں متعدد پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھی تذکرہ کیا گیا، یہاں تک کہ چینی ساختہ ہیلی کاپٹرز کی تباہی کا افسانہ بھی گھڑا گیا لیکن سب کچھ جھوٹ ثابت ہوا۔

دفاعی ماہرین سمجھتے ہیں کہ اتنی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات اس بات کا ثبوت ہیں کہ تربت حملے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کسی نہ کسی طرح ملوث ہے، یہ محض اتفاق نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والے دہشتگردوں اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان قریبی روابط موجود ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں انتہا پسند پالیسیوں کے تحت بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کی سرزمین کو ہمیشہ بھارت نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کرنے کی کوششیں کیں۔

پاکستان میں ہونے والی زیادہ تر دہشت گردی کی کارروائیوں کے تانے بانے بھارت سے جا ملتے ہیں، ازلی دشمن بھارت نے ہمیشہ بزدلانہ وار کرتے ہوئے معصوم پاکستانی شہریوں پر حملے کیے، یہ تمام حقائق اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں ہونے والےحملوں کی تشہیر کرنا بھارت اور دہشت گردوں کی مشترکہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق 4 نومبر 2023 کو میا نوالی ایئر بیس پر حملے کے شواہد بھی بھارت کے اس حملے میں ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں،  یاد رہے کہ میانوالی بیس حملے کے دوران بھی بھارتی سوشل میڈیا سے جھوٹ پر مبنی ٹوئٹ سامنے آئے تھے، ان تمام حقائق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کو مکمل مدد فراہم کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں