میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا، بشریٰ بی بی کا دعویٰ

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ شب معراج کے روز میرے کھانے میں ہارپک(Harpic) کے 3 قطرے ملائے گئے تھے، تحقیق سے پتا چلا کہ harpic سے ایک ماہ بعد طبیعت ذیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے آنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہے سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ پنجابی کہاوت ہے کہ بندہ بندے نوں کھا جاندا اے، جج اور اداروں کو بندے کھاتے دیکھا تو اس کہاوت کی سمجھ آئی ہے۔ میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہا کہ مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے۔ پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھی اب کچھ دیر کے لیے کھول دی جاتی ہیں۔ گزشتہ سماعت پر میں نے جو خان صاحب کی زندگی کو درپیش خطرات ہیں ان پر بات کی تھی لیکن میڈیا نے اسے رپورٹ نہیں کیا۔ مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ہارپک ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔

ایک صحافی نے پوچھا کہ پہلے آپ کی جانب سے بیان آیا تھا کہ شہد میں کچھ ملایا گیا ہے، اب کہا جا رہا ہے کہ ہارپک کھانے میں ڈالا گیا؟ اس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا، اب کھانے میں بھی ہارپک ملایا گیا ہے۔ صحافی نے پھر پوچھا کہ زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟ اس پر انہوں نے غصے سے کہا کہ میں کہاں سے ثبوت لاؤں اور گفتگو ختم کردی۔

بشریٰ بی بی کے رویے پر صحافیوں نے بانی پی ٹی آئی سے احتجاج کیا تو عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں اور نہ ہی ان کی باتوں کا برا منائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل