مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ نے ایک متنازع بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے جس کے تحت مساجد سے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے اذان نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بل کی منظوری کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ بل نام نہاد ’مساجد کے شور‘ کے خلاف قانون نافذ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے، جسے کنیسٹ میں 50 کے مقابلے میں 36 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

یہ مسودہ قانون انتہائی دائیں بازو کی جماعت اوٹزما یہودیت (Otzma Yehudit) کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جس کی قیادت قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کر رہے ہیں۔ بل کو اپوزیشن جماعت یسرائیل بیتینو کی بھی حمایت حاصل ہوئی۔

دوسری جانب فلسطینی نیشنل کونسل کے سربراہ روحی فتوح نے اس اقدام کو ’جرم‘ اور ’قانونی دہشتگردی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مذہبی آزادی اور عقیدے کے بنیادی حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ بل ابھی قانون نہیں بنا اور اسے کنیسٹ میں مزید 3 مراحل سے گزرنا ہوگا۔

اسرائیلی چینل 14 کے مطابق مجوزہ قانون میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ کسی بھی مسجد میں آواز کے نظام کو استعمال کرنے سے قبل واضح اجازت لینا لازمی ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،  10 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

کراچی: کشمیر کالونی میں آزاد کشمیر انتخابات پر بحث، مہاجرین نشستوں کی اہمیت اور کشمیریوں کے تحفظات

’کشمیر بنے گا پاکستان‘: 19 جولائی کی تاریخی قرارداد آج بھی زندہ، اہل کشمیر اپنے عزم پر قائم

ویڈیو

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری