’تم تو ہمیں چھوڑ گئے تھے ‘، عمران خان کا ملاقات کے لیے آئے سیف اللہ نیازی کو دیکھ کر ناگواری اظہار

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو پارٹی کی سیاسی قیادت سے طویل عرصے کے بعد ملاقات کی ہے۔

عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، انتظار پنجوتھہ، سیف اللہ نیازی اور شاہ فرمان شامل تھے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے آج اڈیالہ جیل میں سیف اللہ نیازی کو دیکھ کر ناگواری کا اظہار کیا اور سلام کرنے کے بعد کہا ’تم تو ہمیں چھوڑ گئے تھے ‘۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ جیل میں ملاقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے سیف اللہ نیازی کا نام ملاقاتیوں کی فہرست میں بھی شامل نہیں کیا تھا نہ عمران خان نے ان کے نام کی منظوری دی۔

ذرائع نے بتایا کہ سیف اللہ نیازی عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالتی حکمنامہ لے کر اڈیالہ جیل پہنچے جس کی وجہ سے جیل حکام نے ان کو ملاقات کے لیے اندر جانے کی اجازت دی۔

دوسری طرف ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے سیف اللہ نیازی کی ملاقات میں موجودگی پر ناگواری کا اظہار کیا اور سلام کا جواب دینے کے علاوہ ان سے کوئی گفتگو نہیں کی، عمران خان نے آج سیاسی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات میں سیاسی حکمت عملی کو زیر بحث نہیں لایا ۔

خیال رہے کہ سیف اللہ نیازی 9 مئی واقعے کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے شبلی فراز و دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ طویل عرصے کے بعد جیل میں ملاقات کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈبل سینچری کی کوئی اہمیت نہیں، میچ نہیں جیت سکے، ہیری بروک

آبنائے ہرمز میں 7 تیل بردار جہازوں کو نقصان پہنچانے کا ایرانی دعویٰ، امریکا کو مزید حملوں کی دھمکی

الہان عمر کے اصل نام پر سوالات، امریکی تحقیقات میں نیا انکشاف

دالبندین اور گردونواح میں 5.1 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

مکہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کی بنیاد بنے گا، تمام اسلامی ممالک اس میں شامل ہوں، زاہد محمود قاسمی

ویڈیو

مکہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کی بنیاد بنے گا، تمام اسلامی ممالک اس میں شامل ہوں، زاہد محمود قاسمی

13 سالہ پی ٹی آئی حکومت: اپر دیر میں بڑے منصوبوں کے محض اعلانات لیکن عملی نتیجہ صفر

پیٹرولیم لیوی بھتہ ہے، مطالبات منظور نہ ہوئے تو اسلام آباد مارچ ضرور ہوگا، رہنما جماعت اسلامی منعم ظفر

کالم / تجزیہ

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ