عامر میر زمان پارک میں خیبرپختونخوا کے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق بیان واپس لیں، تحریک انصاف

جمعہ 17 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے پنجاب کی نگراں حکومت کے وزیر اطلاعات عامر میر کے زمان پارک میں خیبرپختونخوا کے دہشت گردوں کی موجودگی والے بیان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپنی بات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے جعمہ کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور صوبائی انتخابات کے علاوہ عامر میر کے بیان پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پختون دہشت گرد ہرگز نہیں بلکہ محب وطن ہیں اور صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کے بیان سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے  وہ اسے واپس لیں۔

یاد رہے کہ عامر میر نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے رکن اور صوفی محمد کے دست راست محمد اقبال سمیت خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مختلف دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں صوبائی وزیراطلاعات کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن ہیں اور ان کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے ہے نہ ہی وہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر میر کی وہ بات پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ  عمران خان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے صوبوں اور عوام کے دلوں کو آپس میں جوڑا اور بڑی محنت سے چاروں صوبوں کے عوام کو بھائی چارے کی لڑی میں پرودیا۔

چوہدری پرویز الٰہی اور اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سب ہی پاکستانی ہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون اور عدلیہ کا احترام کیا لیکن نا اہل حکمران آئین کو پامال کر کے جمہوریت کو داغدار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا نواز شریف باہر بیٹھ کر عمران خان اور عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور عمران خان کے خلاف درج مقدمات ن لیگ نے ذاتی انا کی بنیاد پر قائم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ صبح شام عمران خان اور پارٹی قائدین کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے میں مصروف ہے۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر پاکستان سمیت پوری دنیا بھر میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

پی ٹی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو بھی نا اہل حکمرانوں پر اعتماد نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی کے بم گرا کر آئی ایم ایف کو خوش کیا جا رہا ہے۔

ملک کو درپیش تمام مسائل کا واحد حل شفاف انتخابات کو قرار دیتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمران اگر مگر چھوڑیں اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق الیکشن وقت پر کروائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گر گیا

عالمی توانائی نظام میں تبدیلی، پاکستان کو مؤثر حکمت عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک

اہم پیش رفت، پودینے کے تیل سے دل کے امراض کے خطرات میں کمی ممکن

’کاکروچ جنتا پارٹی‘، بھارتی چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی تحریک چل پڑی

بنگلہ دیشی کلین سوئپ، پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ رینکنگ بری طرح متاثر

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا