کراچی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا ملزم گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے  بندرگاہ سے متصل علاقے کیماڑی کی حدود میں بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو بالآخر گرفتار کرلیا ہے، مقتول میاں بیوی نے 4 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

موچکو پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے کے مطابق رواں ماہ 7 تاریخ کو موچکو کے علاقے رئیس گوٹھ میں دوہرے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں جاوید اور اس کی بیوی دیدار فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ان کی ڈیڑھ سالہ بچی زخمی ہوگئی تھی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن توحید رحمٰن میمن نے بتایا کہ مقتول میاں بیوی نے 4 سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور رئیس گوٹھ میں رہائش پذیر تھے۔

’واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے جنکی گرفتاری کے لئے تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے سب انسپکٹر ممتاز تنولی کی سربراہی میں تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث ایک ملزم ملوک حسین کو گرفتارکر لیا ہے۔‘

واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 103/2024 بجرم دفعہ 302/324/34 ت پ پسران محمد حسین یعنی مقتول مسمات دیدار کے بھائیوں ملوک حسین، شکیل اور شبیر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

پولیس اعلامیہ کے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات: نائب صدر جے ڈی وینس کو پاکستان یا ترکیہ بھیجنے کی قیاس آرائیاں

قاسم خان کا جنیوا میں بی این ایم رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب، پاکستان مخالف حلقوں سے روابط پر سوالات

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے کیے جائیں گے، امریکا کا انتباہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے 14 اور 15 مئی کو دورہ چین کا اعلان، صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو صدارتی سائنس و ٹیکنالوجی کونسل میں شامل کرلیا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ